لاہور: (دنیا نیوز) مزدور رہنماؤں نے یوم مزدور کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کم سے کم اُجرت کے قانون پر عملدرآمد کرایا جائے۔
یکم مئی مزدوروں کی قربانی کی یاد کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے مگر پاکستان میں مزدور بے پناہ مسائل کا شکار ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں حقیقی طور پر لیبر رائٹس کے قوانین پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سازش کرنا بند کردیں ،مزدور کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے: مریم نواز
لیبرڈے پر مزدور رہنماؤں نے ایک بار پھر حکمرانوں کو اپنے وعدے یاد دلا دیئے ہیں، پاکستان لیبر رائٹس کونسل کے چیئرمین مخدوم محمد دُریاب کا کہنا ہے کہ تمام تر دعوؤں کے باوجود ورکرز کے حالات دگر گوں ہیں، لاکھوں ورکرز کو مستقل نوکری نہیں دی جا رہی، کم سے کم اُجرت کے قانون پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے اس دور میں لیبر قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے، کم سے کم اجرت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مزدور رہنماؤں نے ورکرز کے حقوق کیلئے کام کرنیوالے اداروں سے بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔