پنجگور میں بارش کے باعث دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 02 May,2023 09:29 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پنجگور میں بارشوں کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعدد سڑکوں کا ملبہ برساتی پانی میں بہہ گیا۔

کیچ، پنچگور، چاغی و لسبیلہ میں واقع گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے جبکہ خضدار کے علاقے میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔