کوئٹہ: (دنیا نیوز) جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے پی ڈی ایم اے بلوچستان ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے قونصل جنرل کا استقبال کیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے قونصل جنرل کو محکمے سے متعلق بریفنگ دی۔
نصیر احمد ناصر نے بتایا کہ بلوچستان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید متاثر ہے، بلوچستان حکومت اپنے مخصوص وسائل میں بڑھ چڑھ کر ایمرجنسی میں کام کر رہی ہے۔
— PDMA Balochistan (@PDMABalochistan) April 26, 2023
قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم، ایمرجنسی اور آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے قونصل جنرل جرمنی ڈاکٹر روڈیگر لوٹز و ٹیم کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔