اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کل برطانیہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف کنگ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی برطانیہ میں نواز شریف سے بھی ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف موجودہ سیاسی، معاشی اور پارٹی کی صورتحال سے نواز شریف کو بریف کریں گے۔