لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر متاثرہ ٹانگ دھکم پیل کی زد میں آگئی جس سے عمران خان کو متاثرہ ٹانگ میں سوجن اورتکلیف کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے عمران خان کو دھکم پیل سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان کو شدید دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا۔
— PTI (@PTIofficial) May 2, 2023
دھکم پیل کےباعث گولی سے متاثرہ ٹانگ شدید متاثر ہوئی، عمران خان نے شوکت خانم ٹرسٹ ہسپتال میں ڈاکٹرز سے متاثرہ ٹانگ کا دوبارہ چیک اَپ کرایا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے دوبارہ سے متاثرہ ٹانگ کا جائزہ لے کر عمران خان کو طبی امداد فراہم کی، بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی کی ناقص صورت حال کے باعث عمران خان کو دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کی ناقص صورتحال سے عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر متعلقہ حکام کو کئی بار آگاہ کر چکے ہیں۔