پاکستان میں مون سون بارشیں معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی

Published On 03 May,2023 11:41 pm

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مون سون میں بارشیں معمول سے کم رہیں گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ، بلوچستان میں جون تا ستمبر معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے چند علاقوں میں بارشیں معمول سے زائد ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی، ملک کے جنوبی علاقوں میں پچھلے سال کی طرح بارشیں زائد ہونے کا امکان نہیں۔

رپورٹ کے مطابق جون تا ستمبر مون سون بارشیں معمول سے کم رہنے کی توقع ہے۔