مسلم لیگ ن کا ٹیچرز ونگ قائم کر دیا گیا

Published On 05 May,2023 11:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کا ٹیچرز ونگ قائم کر دیا گیا۔

ٹیچرز ونگ کی کور کمیٹی کا پہلا اجلاس پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت سابق صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما انوشہ رحمان نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت

اس موقع پر سابق ایم پی اے اور پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ لاہور کی کوآرڈی نیٹر حنا پرویز بٹ بھی موجود تھیں، اجلاس میں ن لیگ ٹیچرز ونگ پنجاب کے سربراہ اور معروف ماہرِ تعلیم مزمل محمود نے تنظیم کے بنیادی مقاصد اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر سیر حاصل رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں صوبہ بھر سے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے مختلف درجات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور ماہرینِ تعلیم نے شرکت کی، اس موقع پر اساتذہ نے اپنے اپنے متعلقہ تعلیمی شعبے میں موجود مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فی الفور حل کی گزارشات پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ کی بالادستی کا سب کواحترام کرنا ہوگا : وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام مسائل کو تفصیل سے سُنا اور تعلیمی نظام اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی، اساتذہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور طلبا میں مثبت معاشرتی اقدار کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
 

Advertisement