ملتان: نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریض گٹر میں گر کر جاں بحق

Published On 06 May,2023 08:21 pm

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال میں علاج کیلئے آیا مریض گٹر میں گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے مریض کا نشتر ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں علاج جاری تھا، مریض پولیس کا اہلکار تھا۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ مریض نے وارڈ سے بھاگنے کی کوشش کی جس دوران وہ گٹر میں گر گیا، مریض کی ہلاکت کے معاملے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔