اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر وقار احمد چوہان کو ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کر دیا گیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وقار احمد چوہان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے وقار احمد چوہان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔