لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار نہ کرنے کا سنگل بنچ کا حکم واپس لے لیا۔
عدالت نے عثمان بزدار کی مقدمات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا، جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اُنہیں گرفتار نہ کرنے کا سنگل بنچ کا حکم واپس لے لیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے کچھ سوالات اٹھائے مگر چیف جسٹس نے فائنل لارجر بنچ کو بھجواتے وقت ان سوالات کا حوالہ نہیں دیا، اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں میں بھی اسی نوعیت کے سوالات اٹھائے گئے، فریقین نے اس حوالے سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی۔