لاہور: (دنیا نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم پی اے ملک مظفر اعوان کو 17 مئی کو طلب کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ملک مظفر اعوان کو اینٹی کرپشن پنجاب نے غیر قانونی طور پر گرین ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم بنانے کے الزام میں طلب کیا ہے، ملک مظفر اعوان نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے این او سی حاصل کیے بغیر ہاؤسنگ سکیم بنائی اور ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپمنٹ کرنے سے قبل کوئی سرکاری فیس بھی ادا نہیں کی۔
اینٹی کرپشن کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملک مظفر اعوان نے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے سرکاری پلاٹ پر پارٹی کا دفتر قائم کیا، انہوں نے سرکاری پلاٹ نمبر 33-32 پر پٹرول پمپ بھی بنا رکھا ہے، تحریک انصاف کے ایم پی اے پر یہ بھی الزام ہے انہوں نے سڑک کی اراضی پر ناجائز دکانیں تعمیر کر کے کرائے پر دے رکھی ہیں۔