اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہلم شہیدوں،غازیوں کا مسکن ہے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 9 مئی کو جو واقعات پیش آئے ان پر ہر شخص رنجیدہ ہے، پی ٹی آئی ترجمان کی حیثیت سے سمجھتا ہوں یہ واقعات انتہائی قابل شرم تھے اور کبھی بھی نہیں ہونے چاہئے تھے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ان واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہاں موجود ہوں پولیس نے اگر گرفتار کرنا ہے تو دیکھ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا
میڈیا سے گفتگو کے بعد فواد چودھری اسلام آباد بار روم سے روانہ ہو گئے لیکن پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔