لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی دفتر خارجہ کو بتائے بغیر غیر ملکی سفارت کاروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، دفتر خارجہ سے بالا بالا یہ ملاقاتیں انتہائی نا مناسب فعل ہیں۔
معاون خصوصی وزیر اعظم برائے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ صدر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسے کام کریں، عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں، علوی صاحب استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔
صدر علوی غیر ملکی سفارتکاروں سے بغیر دفتر خارجہ کو بتائے انفرادی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔یہ انتہائی نا مناسب فعل ہے اور صدر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ دفتر خارجہ سے بالا بالا یہ ملاقاتیں کی جائیں۔عارف علوی صدر کم اور تحریک انصاف کے کارکن زیادہ لگ رہے ہیں۔ علوی صاحب استعفی دو اور گھر جاو
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) May 17, 2023