لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ خواتین ملزمان جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں، استدعا ہے کہ شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔
ایڈمن جج عبہر گل خان نے شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ ، مریم مزاری اور دیگر کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔