لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ظل شاہ قتل کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر عائد اعتراضات پر سماعت سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ظل شاہ قتل کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراضات عائد کئے گئے تھے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے اعتراضات کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر ذاتی وجوہات کی بناء پر سماعت سے معذرت کر لی۔
یہ بھی پڑھیں:ظل شاہ قتل کیس: عمران خان نے عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عمران خان کی درخواست کسی اور عدالت کے رو برو لگانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔