بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 جوان شہید

Published On 20 May,2023 01:10 pm

راولپنڈی : (دنیانیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پوسٹ پر موجود جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔

 

Advertisement