پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ صوبے کا واحد آدمی تھا جو گلگت بلتستان کمیٹی کا ممبر بھی رہ چکا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ 2015ء میں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس ایم این اے کی سیٹ ہے لیکن اس کیلئے کورٹ گئے ہوئے ہیں، آئندہ ہم اپنے عوام کے مشورے سے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
سابق ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی نے جو دہشتگردی کی اس کی مذمت کرتے ہیں، شہرام کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا، میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔