اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کا 20 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں رویت ہلال ترمیمی بل 2022 منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، کمپنیز پرافٹ ترمیمی بل 2023 ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی، وفاقی تعلیم کی قائمہ کمیٹیوں کی متعدد رپورٹس ایجنڈے میں شامل ہیں۔
سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے کا حصہ ہے، ملک میں منشیات کی فروخت کے بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔