بہاولنگر : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں مکان کی چھت گرنے سے 14 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمیلا روڈ پر محنت کش کے مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 14 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
بہاولنگر میں دو دن سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے ریسکیو ٹیم کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ، محنت کش کے اکلوتے بیٹے محمد شہباز کی لاش کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔