کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت نہیں کریں گے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

Published On 27 May,2023 09:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنان کے خلاف ملٹری کورٹس میں مقدمات کے حق میں ہیں نہ ہی کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی حوصلہ شکنی کی ہے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی کے حملے کسی کی ذاتی نہیں بلکہ قومی املاک پر کیے گئے، امریکی لابی نے الیکشن کیلئے مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ ملک میں سیاسی مخالفت دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے، ججز میں تقسیم موجودہ پولرائزیشن کا سب سے خطرناک پہلو ہے، ادارے حلف کی پاسداری کریں اور غیرجانبدار ہو جائیں۔