حیدر آباد : ( دنیا نیوز ) تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت پہلے مرحلے میں انٹر میڈیٹ کے تمام گروپس کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے۔
حیدرآباد ریجن کے9 اضلاع میں 173 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 40 مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
امتحان میں شرکت کرنے والے کل طلبہ و طالبات 100291 ہیں، فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کی تعداد 53756 ہے، انٹر میں 46535 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے ۔
امتحان کو موثر بنانے کے لیے سینئر اساتذہ پر مشتمل 28 ویجیلنس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔