لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے خواتین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے خواتین کو بلیک میل کرنے، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے سمیت غیر قانونی گرفتاریوں جیسے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا۔
اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہا ہے کہ خواتین گھٹیا ہتھکنڈوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیں اور انہوں نے اس فسطائیت کے دوران زبردست ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔
Women have been used as a weapon by this regime. The arsenal has been manifold; blackmail, harassments, threats, illegal arrests & perhaps even more. But women have also stood up against these vile tactics and shown tremendous courage. pic.twitter.com/nBJl4HlgzZ
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) May 30, 2023