ڈیری ڈویلپمنٹ، لائیو سٹاک کے شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، محسن نقوی

Published On 30 May,2023 06:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیو سٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہے، ان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت صحت، لائیو سٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ اور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ اور پولیس ٹریننگ کے حوالے سے آسٹریلیا کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔

آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement