9 مئی واقعات کے بعد تشدد پسند رویوں کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے: خورشید شاہ

Published On 30 May,2023 10:10 pm

سکھر: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جتھوں کی سیاست، غیر سیاسی اور غیر اخلاقی رویوں سے معاشرہ تنزلی کا شکار ہوتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلر پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کی بحالی کیلئے سیاسی نقصان اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کیا، کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ شہیدوں کی بے حرمتی کرے، 9 مئی کے واقعات کے بعد ہم تشدد پسند سیاسی رویوں کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے مزید کہا ہے کہ حکومت کے نزدیک ملکی سالمیت اور عوامی مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی سالمیت اور عوامی مفاد کی حفاظت کیلئے کسی بھی قدم سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔