راولپنڈی: پاک فوج کا جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

Published On 31 May,2023 06:42 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کا جعلی جنرل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ملزم محمد نعمان نے پاک فوج میں ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے پیسے ہتھیائے، ملزم نے خود کو پاک فوج کا جعلی جنرل ظاہر کر کے 28 لاکھ  روپے بٹورے، ملزم سے موبائل فونز، غیر قانونی سمز، لیپ ٹاپ، مختلف اداروں کے جعلی سروس کارڈز بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزم کے موبائل سے یونیفارم میں لی گئی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں، اس کے علاوہ موبائل فون سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
 




Recommended Articles