پشاور : ( دنیا نیوز ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے پشاور میں ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق خیبرپختونخوا زون نے صوبائی دارالحکومت میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے جسے پشاور کے علاقے چوک یادگار سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 60 ہزار 9 سو ساؤتھ افریقن رینڈ اور 40 ہزارروپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔