پنجاب : فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد قتل

Published On 19 May,2023 08:56 am

لاہور: (دنیانیوز) پنجاب کے دو مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت دوافراد جان کی بازی ہار گئے ۔

دیپالپور تھانہ چورستہ میاں خاں کی حدود میں رشتے کے تنازع پر ماموں نے فائرنگ کر کے بھانجی کوموت کے گھاٹ اتار دیا ، مقتولہ کی شناخت پندرہ سالہ ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ سپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کا ایک اور واقعہ منچن آباد کے نواحی علاقے بچیانوالی میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر 70 سالہ  امین نامی شخص کو قتل کردیا گیا ، مقتول پیشی پر سول کورٹ جارہا تھا کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے لاش  کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
 

Advertisement