لاہور: (دنیا نیوز) ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایڈیشنل سیشن ججز تعینات کرنے کا حکم دیدیا، تحصیل کے سائلین کو سیشن کورٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ایڈیشنل سیشن ججز ماڈل ٹاؤن کی تحصیل کے کیسز پر سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز فوری متعلقہ سٹیشنز پر کام شروع کریں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تحصیل ماڈل ٹاؤن کے سائلین کو فوجداری کیسز کیلئے سیشن کورٹ جانا پڑتا تھا۔