پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کی رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 10 سال کے دوران طالبان کی آباد کاری کی گئی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ق تقسیم، نفرت کی سیاست نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ڈیفالٹ تک پہنچ گیا ہے، مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں، عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں معاشی بحران سمیت بجلی اور دیگر سہولیات میسر نہیں، خیبرپختونخوا میں دس سال حکومت کرنے والے نے عوام کو کچھ نہیں دیا۔