کراچی کی آبادی کو سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا: فاروق ستار

Published On 04 June,2023 10:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری کے حوالے سے وزیر منصوبہ بندی اور ادارہ شماریات کے اعلیٰ حکام ہمارے خدشات کو درست مان چکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے کب ایسا مطالبہ کر دیا شہری سندھ کے صرف مہاجروں کو گنا جائے، کراچی میں رہنے والے مہاجروں کے ساتھ تمام لسانی اکائیوں کے لوگوں کو ٹھیک گنا جائے، مصطفیٰ بھائی نے شہری سندھ اور دیگر اضلاع کی آبادی میں اضافے کا تقابلی جائزہ پیش کر دیا۔

انہوں نے کہا حالات کے ذمہ دار صوبائی حکومت اور سندھ پر قابض وڈیرے ہیں، یہ سندھ کو اپنی کالونی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں، کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی کا 50 فیصد سے زائد ہے، اسے ایک سازش کے تحت 33 فیصد سے بڑھنے نہیں دیا جا رہا، انہیں ڈر اس بات کا ہے کہ کہیں اگلا وزیر اعلیٰ کراچی سے نہ آجائے۔
 

Advertisement