کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا، اب کام ہوں گے: مرتضیٰ وہاب

Published On 05 June,2023 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے نامزد میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی والوں نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا، اب کام ہوں گے۔

"دنیا نیوز" کے سوال  پیپلز پارٹی کے میئر کراچی کی کیا ترجیحات ہوں گی؟  کا جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب محنت کرنے کا وقت ہے، کراچی کے بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل، ٹرانسپورٹ کے نظام اور انفرا سٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کھولے جائیں گے۔