اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے فائنل نتائج کا اعلان کر دیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینٹرل سپیریئرسروس ( سی ایس ایس ) کے 2022 کے امتحان میں مجموعی طور پر 237 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔
سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج میں 393 امیدوار کامیاب ہوئے تھے جس کا اعلان گزشتہ برس دسمبر میں کیا گیا تھا۔

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
