حیدرآباد: 2 طالبعلم نہر میں ڈوب کر جاں بحق

Published On 11 June,2023 08:17 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد و جامشورو کے درمیان اکرم واہ نہر میں 2 طالبعلم ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ حیدرآباد و جامشورو کے درمیان اکرم واہ نہر میں یونیورسٹی کے 2 طالبعلم ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں، تینوں طالبعلم منہ دھونے کے لیے اکرم واہ نہر پر رکے تھے۔

جاں بحق ہونیوالے دونوں طالبعلموں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔