کراچی، حیدر آباد: میئر، ڈپٹی میئر کیلئے نامزد امیدواروں کے نام سامنے آ گئے

Published On 10 June,2023 07:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور حیدر آباد میں میئر، ڈپٹی میئر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

کراچی میں میئر کےعہدے کیلئے پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ڈپٹی میئر کی نشست کیلئے پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے 6 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔

میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کے امیدواروں میں حافظ نعیم الرحمان، سیف الدین ایڈووکیٹ، جنید مکاتی شامل ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب، نجمی عالم امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا میئر پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا: نثار کھوڑو

ڈپٹی میئر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار سیف الدین اور قاضی صدر الدین امیدوار ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے سلمان مراد، ارشاد شر ایڈووکیٹ اور کرم اللہ وقاص کو ڈپٹی میئر کیلئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ذیشان زیب پی ٹی آئی جبکہ اکرم اعوان اور یعقوب کالرو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔

حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے کاشف شورو میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے صغیر قریشی امیدوار ہیں، مجموعی طور پر پیپلز پارٹی کے میئر و ڈپٹی میئر کے 8 امیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں، ٹی ایل پی کی جانب سے زاہد علی اور تابش حسین کو میئر و ڈپٹی میئر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔