پیرس: (دنیا نیوز) ایفل ٹاور کے مقام پر فقید المثال "استحکام پاکستان" ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی پاکستان و افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لیے نکالی گئی۔
استحکام پاکستان ریلی کی قیادت پیرس کی نوجوان سیاسی سماجی شخصیت چودھری احمد خان آف جلیانی نے کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں دیار غیر میں بیٹھ کر ملک اور اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔
چودھری احمد خان نے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے سروں کا تاج ہیں، ہمیں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اکٹھے ہونا چاہیے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی عمائدین نے پارٹی کو اولین ترجیح دے کر قوم کو تقسیم کر رکھا ہے۔