کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی رہنما شبنم جہانگیر کو کراچی ایئر پورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔
شبنم جہانگیر کراچی سے غیر ملکی ایئر لائن سے دبئی جا رہی تھیں، خاتون رہنما کے پاس دبئی کا بزنس ویزا موجود تھا، شبنم جہانگیر کو امیگریشن کاؤنٹر سے حراست میں لیا گیا۔
شبنم جہانگیر کا نام ایف آئی اے کی سٹاپ لسٹ میں موجود تھا، خاتون رہنما 9 مئی کو کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں درج ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھیں۔