کراچی میں 578 عمارتیں مخدوش قرار، وزیر اعلیٰ سندھ کو فہرست پہنچا دی گئی

Published On 13 June,2023 11:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کمشنر کراچی اقبال میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو مخدوش عمارتوں سے متعلق فہرست فراہم کر دی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں 578 عمارتیں مخدوش ڈکلیئر کی ہیں۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر قائد کے ضلع جنوبی میں 456 عمارتیں مخدوش قرار دے دی گئیں، ضلع وسطی میں 66 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا، ضلع کیماڑی کے 23 عمارتوں کو مخدوش ڈکلیئر کر دیا گیا ہے، ضلع کورنگی کی 14 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔

اقبال میمن نے کہا کہ ضلع شرقی میں 13عمارتیں مخدوش قراردے دی گئیں، ضلع ملیر کی 4 عمارتیں اور ضلع غربی کی 2 عمارتوں کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو مخدوش عمارتیں خالی کرانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر عمارتیں پہلے سے ہی خالی ہیں تو ان کو سیل کر دیں، کمشنر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شہر میں کمزور پول بھی ہٹائے جا رہے ہیں۔