کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ساحلی پٹی پر واقع مبارک ویلیج کا دورہ کیا۔
گورنر سندھ نے طوفانی صورتحال کے باعث متاثر ہونے والے ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہر جگہ سمندر سے روزگار حاصل کرنے والے مشکلات کا شکار ہیں، میں گورنر رہوں نہ رہوں آپ کے درمیان آتا رہوں گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھوں گا۔
— Kamran Tessori (@KamranTessoriPk) June 16, 2023