پشاور: (دنیا نیوز) اتحادیوں نے گورنر خیبرپختونخوا پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔
گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف اتحادی جماعتیں متحرک ہوگئیں، حاجی غلام علی کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔
دوسری جانب نگران صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر فیروز جمال نے اتحادیوں کے تحفظات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے گورنر کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیدیا، جبکہ صوبائی اتحادیوں نے وزیراعظم اور مرکزی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔