کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرلی ، ملزم گرفتار کرلیاگیا ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب کارروائی میں 84 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی جبکہ پشاورکے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم مختلف شہروں میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔
ملزم کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔