قصور : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع قصور میں میڈیکل سٹور پر جعلی ادویات سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رضوان الحق پوری نے جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل سٹور پر جعلی ادویات سپلائی کرنے والے دو افراد گرفتار کر لئے ۔
کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے جعلی ادویات کی سینکڑوں ڈبیاں بھی برآمد ہوئیں جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
چوہدری رضوان الحق پوری کا کہنا تھا کہ ملزمان مارکیٹ میں اصل کمپنیوں کی دوائیوں کی جگہ جعلی ادویات فروخت کرتے تھے ۔