کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔