میرپور: (دنیا نیوز) ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے میرپور آزاد کشمیر کے ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو یورپ بھیجنے والے 9 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے ہیں، یونان کشتی حادثے میں کھوئی رٹہ کے 24 سے 26 لوگ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، ریسکیو آپریشن بند
ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان نے مزید کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے 9 ایجنٹوں کے خلاف تھانہ کھوئی رٹہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔