خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش، 3 افراد جاں بحق

Published On 18 June,2023 07:36 pm

بنوں: (دنیا نیوز)خیبرپختونخوا میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، چھتیں اور دیواریں گرنے کے محتلف حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بنوں میں تیز بارش اور طوفان نے 8 مختلف مقامات پر گھروں کی دیواریں گرا دیں اور کچھ مقامات پر چھتوں کو اڑا دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع بنوں کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔