اٹک: (دنیا نیوز)مدرسے کے 3 طالب علم دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے طلباء میں 2 سگے بھائی اور ایک چچا زاد بھائی شامل، تینوں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے دریا میں نہانے گئے تھے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ طلبہ دریائے سندھ کے مقام پر اٹک خیر آباد پل کے قریب ڈوبے ہیں جنہیں دریا سے نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ڈوبنے والوں میں زیت اللہ، محمد موسیٰ اور شہاب دین شامل ہیں۔