لاہور: (دنیا نیوز) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی۔
پارٹی رہنماؤں پیر سعید الحسن شاہ اور شیخ یعقوب نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی سے پسے عوام کو ریلیف دینے کے لئے مزید اقدامات کرے، استحکام پاکستان پارٹی عوام کے حقوق کی حقیقی جدوجہد کرے گی۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح تک تنظیم سازی جلد مکمل کر لی جائیگی، انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا ملکی سلامتی کا تقاضا ہے۔