الہ آباد: 3 بچے نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

Published On 19 June,2023 06:41 pm

الہ آباد : (دنیا نیوز)راجباہ اٹاری نہر میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ الہ آباد کے قریب راجباہ اٹاری ججل نہر میں پیش آیا جہاں کمسن بچے گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نہر سے باہر نکالا، جاں بحق ہونیوالوں میں 12 سالہ محبت علی، 13 سالہ بچی حیات اکرم اور 14 سالہ بچی مبین عابد شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے تینوں بچوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کردیا۔