اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے 29 جون تک ایگزیکٹو بورڈ میٹنگز کا شیڈول جاری کردیا ، تاحال پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا 14 جون تک کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، سٹاف لیول معاہدہ تاحال نہ ہونےکے باعث پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں کیا گیا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کر رہے ہیں، وزیرخزانہ اقتصادی جائزہ کی تکمیل کیلئے آئی ایم ایف سے رابطہ میں ہیں، جون کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ جائزہ مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے بھی آئی ایم ایف سے نواں جائزہ مکمل کرنے کی درخواست کی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ابھی 9ویں قسط کیلئے میٹنگ کرنی ہے، پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کیلئے 9 ویں جائزہ رپورٹ کیلئے میٹنگ کرنی تھی۔