الیکشن کمیشن نے ملک میں جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں

Published On 21 June,2023 02:21 pm

کراچی: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔

الیکشن کمیشن نےپوسٹل بیلٹ پیپرکی پرنٹنگ شروع کروا دی ، ملک بھرکے لیے 19 لاکھ 15ہزار پانچ سو پوسٹل بیلٹ پیپرپرنٹ کرنےکاحکم جاری کیا گیا ہے ۔

قومی اسمبلی کیلئے 10لاکھ 26ہزارپوسٹل بیلٹ پیپرپرنٹ ہونگے ، پنجاب اسمبلی کیلئے 4لاکھ 45ہزار 5سو جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے ایک لاکھ 95ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے ایک لاکھ 72ہزار 5سو پوسٹل بیلٹ پیپر، بلوچستان اسمبلی کیلئے 76ہزار 5سو پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے۔

پوسٹل بیلٹ پیپرز سرحدوں پرتعینات پاک فوج کےجوانوں اور اپنےشہروں سےدورتعینات سرکاری افسران وملازمین کیلئے بھی پرنٹ ہورہےہیں ، یہ پوسٹل بیلٹ پیپر وہ معذورافرادبھی استعمال کرسکیں گےجواپنی معذوری سےالیکشن کمیشن کوآگاہ کرینگے ۔