اسلام آباد: (دنیا نیوز) داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ایک اور پیش رفت ہوئی، پراجیکٹ کے کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کا پہلا مرحلہ ہائی فلو سیزن سے قبل مکمل کر لیا گیا۔
ڈیزائن کے مطابق داسو پراجیکٹ کا کنکریٹ سٹارٹر ڈیم دو مختلف مراحل میں مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں سٹارٹر ڈیم کی سطح سمندر سے بلندی 785 میٹر، دوسرے مرحلے میں 798میٹر ہے۔
ہائی فلو سیزن شروع ہونے پر دریائے سندھ کا پانی داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی دو ڈائیورشن ٹنلز سے گزر رہا ہے، ڈیزائن کے مطابق دریائے سندھ کا کچھ پانی کنکریٹ سٹارٹر ڈیم کے اوپر سے بھی بہہ رہا ہے۔
اکتوبر میں سٹارٹر ڈیم کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا، تکمیل آئندہ لو فلو سیزن میں شیڈول ہے۔